ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2828 نئے کیسزسامنے آئے

نئی دہلی، مئی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 2828 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس بیماری سے 14 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔اسی کے ساتھ معاملات کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 53 ہزار 43 اور اموات کی 5 لاکھ 24 ہزار 586 ہو گئی ہے۔اتوار کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2035 افراد کووڈ سے پاک ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار کروڑ 26 لاکھ 11 ہزار 370 ہوچکی ہے۔اس وقت ملک میں صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد ہے۔ وہیں ایکٹیو ریٹ 0.04 فیصد اورشرح اموات 1.22 فیصد ہے۔کیرالہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 348 بڑھ کر 5071 ہو گئے ہیں۔ اس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 518 بڑھ کر 6479898 ہو گئی، جبکہ اموات کی تعداد 13 بڑھ کر 69,700 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں فعال کیسز کی تعداد 204 بڑھ کر 2772 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 325 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کااعدادوشمار 7734764 تک پہنچ گیاہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 147858 پر مستحکم ہے۔کرناٹک میں ایکٹو کیسز 71 بڑھ کر 1898 ہو گئے۔ اس دوران 125 افراد کے صحت یاب ہونے سے وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 3909494 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 40106 پر مستحکم ہے۔دہلی میں ایکٹو کیسز 14 بڑھ کر 1641 ہو گئے ہیں۔ اس مہلک وائرس سے مزید 479 لوگ صحت یاب ہوئے، جس کے بعد کورونا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد 1878105 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 26208 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ ان اسٹورز کی مدد سے خواتین اب اپنی مصنوعات براہ راست صارفین کو فروخت کر سکیں گی۔ اس پہل کا نام ‘تھرگائیگل کیوینائی پورتٹکل ویرپنائی انگادی رکھا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس پہل سے 22 گروپ وابستہ ہیں۔ یہ بہت اہم مقامات پر کھلے ہیں اور خواتین بھی ان کی دیکھ بھال کی پوری ذمہ داری ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم سے نہ صرف دستکاری کو فروغ ملا ہے بلکہ خواتین کو بھی اپنی آمدنی میں اضافہ کرکے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ "میری ‘من کی بات سننے والوں سے بھی ایک درخواست ہے۔ معلوم کریں کہ آپ کے علاقے میں خواتین کے کون سے سیلف ہیلپ گروپ کام کر رہے ہیں۔ آپ ان کی مصنوعات کے بارے میں بھی اطلاعات جمع کریں اور ان مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے آپ نہ صرف گروپ کی آمدنی بڑھانے میں مدد کریں گے، بلکہ ‘خودکفیل ہندوستان مہم کو بھی تحریک دیں گے۔

Related Articles