وزیراعظم مودی نے جو کہا اس سے بالکل یوٹرن لے لیا گیا: گہلوت

جے پور، مئی۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اپنی ایگزیکٹو میٹنگ میں جو کہا، اس سے پوری طرح یوٹرن کرلیا گیا کہ ہم ترقی کے معاملے پر آگے بڑھیں گے۔ مسٹر گہلوت نے آج یہاں سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن راجیو گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ایگزیکٹو میٹنگ کا نام نیشنل تھا، وہ ایگزیکٹیو راجستھان کے لیے تھی۔ کیونکہ وہ بہت گھبرائے ہوئے ہیں اسی لیے میں نے کہا کہ ان کے صدر بار بار راجستھان آ رہے ہیں، جیسے ہی ہم نے ادے پور پروگرام کا اعلان کیا اور انہوں نے اس ایگزیکٹو میٹنگ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو یاد ہو گا پہلے وہ کہتے تھے کہ ہمیں 50 سال تک کوئی نہیں ہلا سکتا، ہم 50 سال حکومت کریں گے، انہوں نے یہ کہا تھا… 50 سال سے اچانک ہم 25 سال پر آگئے ہیں۔ اسی لیے میں نے کل کہا تھا کہ 50 سال سے سیدھے 25 سال پر آئے، شاید کل ہم پانچ سال پر آجائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ابھی تو آگ لگی ہے، پہلے اسے بجھاؤ، وہ ہمیشہ آگ لگاتے ہیں اور کانگریس کے لوگ آگ بجھانے کا کام کرتے رہے ہیں، آج تک یہی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اور ذات پات تو ایسا ماحول بنا دیتے ہیں، اچانک جھگڑے ہوجاتے ہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ تاریخ گواہ ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں بھائی چارہ، پیار محبت، عدم تشدد کی بات کرنی ہوگی، تب جاکر ملک ایک رہے گا، متحد رہے گا، دنیا میں جو عزت و احترام ہے وہ قائم رہے گا، یہ میرا ماننا ہے۔

Related Articles