مودی کی فطرت سے محبت ، مور مور مانگے مور

نئی دہلی،وزیر اعظم نریندر مودی کو فطرت کافی لگاؤ ہے، اس کا احساس وہ پہلے بھی کئی موقعوں پر کرچکے ہیں اور اسی سلسلے میں ان کا نیا انداز کافی متاثر کن ہے۔
مسٹر مودی نے اتوار کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک منٹ 47 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ایک پلیٹ میں دانا لیکر بیٹھے ہوئے ہیں اور قومی پرندہ مور اس پلیٹ سے بے خوف ہوکر بار باردانا چُگ رہا ہے۔ یہ ویڈیو وزیر اعظم کی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ کی ہے۔ صرف یہی نہیں ویڈیو میں مسٹر مودی کے پاس مورناچتا ہوا بھی نظر آرہا ہے۔
مسٹر مودی نے اس کے ساتھ ایک نظم بھی شیئر کی ہے ..
بھور بھیو، بن شور،
من مور، بھیو وبھور،
رنگ رنگ ہے رنگا، نیلا شیام سہانا
منموہک، مور نرالا
رنگ ہے، پر راگ نہیں
وراگ کا وشواس یہی،
نہ چاہ، نہ واہ، نہ آہ،
گونچے گھر گھر آج بھی گان،
جیو تو مرلی کے ساتھ
جائے تو مرلی دھر کے تاج
جیوآتما ہی شیوآتما
انترمن کی اننت دھارا
من مندر میں اجیارا سارا، بِن واد۔ ویواد، سمواد
بن سُر، سور، سندیش
مور چاہتا مون مہکتا
وزیراعظم کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چار کروڑ 77 لاکھ فالوورس ہیں۔ اس کو کچھ ہی وقت میں 923191 لوگ دیکھ بھی چکے ہیں۔
واضح رہے کہ مسٹر گزشتہ برس تمل ناڈو کے مہابلی پورم گئے تھے تو وہاں صبح پی ایم نے ساحل سمندر پر جاگنگ کے دوران صاف صفائی کی تھی۔ مسٹر مودی نے اس کا ویڈیو ٹوئٹ کیا تھا جس میں ساحل پر کچرا اٹھاتے ہوئے وہ نظر آرہے تھے۔

Related Articles