سپیکر الیکشن روکے جانے کے بعد وزیراعظم جانسن کل شمالی آئرلینڈ کا دورہ کرینگے

لندن، لوٹن،مئی۔ وزیر اعظم بورس جانسن پیر کو شمالی آئرلینڈ کا دورہ کریں گے۔ سین فین کی مشیل او نیل نے بتایا ہے کہ بورس جانسن بریگزٹ کے بعد تجارتی انتظامات پر بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والے پاور شیئرنگ بحران کے باعٹ پیر کو شمالی آئرلینڈ کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے بحران حل کرنے پر زور دیں گی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ڈی یو پی نے جمعہ کو نئی اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب کو روک دیااورکہا کہ اس کے اقدامات نے شمالی آئرلینڈ پروٹوکول کی مخالفت کے بارے میں واضح پیغام بھیجا ہے۔ سر جیفری ڈونلڈسن نے کہا کہ وزیر اعظم کو اس کا خاکہ پیش کرنا چاہیے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی آئرلینڈ پروٹوکول یوکے یورپ بریگزٹ معاہدے کا ایک حصہ جو شمالی آئرلینڈ کو سامان کے لیے ای یو سنگل مارکیٹ کے ساتھ منسلک رکھتا ہے۔

 

Related Articles