برطانیہ میں 2030 تک اسکولوں کو اکیڈمیز کا درجہ دینے کا منصوبہ

سٹیفورڈ ،مئی۔رواں ہفتے ہونے والی ملکہ برطانیہ کی تقریر میں اسکولوں کے لئے یہ منصوبہ پیش کیا گیا ہے کہ اسکولوں کو اکیڈمیز کا درجہ دے دیا جائے۔ حکومت برطانیہ نے یہ کنفرم کیا ہے کہ یہ ٹارگٹ ہے کہ تقریباً نوے فیصد بچوں کو اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ جب پرائمری اسکول سے فارغ التحصیل ہو کرنکلیں تومتوقع خواندگی اور عددی کے اہداف کو حاصل کرچکے ہوں جو ان کی سیکنڈری اسکول کی تعلیم میں ان کے لئے معاون ثابت ہوگا،۔ساتھ ہی حکومت نے یہ منصوبہ بھی بنایا ہے کہ سال 2030 تک اسکولوں کو اکیڈمیز کا درجہ دے دیا جائے تاکہ اسکولوں کے اسٹینڈرڈ زکو بڑھایا جا سکے۔ ملکہ برطانیہ کی جانب سے پرنس چارلس نے جو تقریر پیش کی اس کے مطابق یہ منصوبہ ہے کہ نوے فیصد بچوں کو حساب ، انگلش ، ریڈنگ اور رائیٹنگ کے ان ایریاز میں جن میں بچوں کی پرفارمنس کم ہوتی ہے وہاں بڑھانے میں مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔ پرنس نے یہ بھی بتا یا کہ اکیڈمیز میں تبدیل کرنے کے عمل سے اس رکاوٹ کو دور کرنے میں مدد ملے گی کہ جس کی وجہ سے اسکول فیتھ اسکول اور گرامر اسکول میں تبدیل ہوجاتے ہیں، ساتھ ہی حکومت نے گرامر اسکولوں کو یہ یقین دہائی بھی کرائی ہے کہ اس عمل سے ان کی بچوں کو ٹیسٹ کی بنیاد پر سلکیٹ کرنے کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

Related Articles