جنرل نروانے نے کووند اور راج ناتھ سے ملاقات کی

نئی دہلی، اپریل ۔ آرمی چیف کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے جنرل منوج مکند نروانے نے ہفتہ کو صدر رام ناتھ کووند اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔جنرل نروانے نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ساؤتھ بلاک میں ملاقات کی اور بعد ازاں مسٹر کووند نے نئے تعینات آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کو چارج سونپنے کے بعد راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔راشٹرپتی بھون نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جنرل نروانے اپنی اہلیہ محترمہ وینا نروانے کے ساتھ صدر جمہوریہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خاتون اول محترمہ سویتا کووند بھی موجود تھیں۔وزیر دفاع نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل نروانے سے اچھی ملاقات ہوئی، وہ 42 سال تک ملک کی خدمت کرنے کے بعد آج ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی عسکری قیادت میں ملک کی دفاعی صلاحیت اور تیاری مضبوط ہوئی ہے۔ وزیر دفاع نے بھی جنرل نروانے کو ان کی مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضغ رہے کہ آج ریٹائر ہونے سے پہلے جنرل نروانے نے صبح نیشنل وار میموریل پر جا کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہیں ساؤتھ بلاک کے لان میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد میں جنرل نروانے نے نئے تعینات آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کو چارج سونپ دیا۔

Related Articles