شمیتا شیٹی کو کس چیز نے مضبوط بنایا؟

ممبئی،اپریل۔بھارتی اداکارہ شمیتا شیٹی بھی ذہنی مسائل کا شکار تھیں اور اسی نے انہیں بگ باس کے دوران مضبوط بنایا، جس کا انکشاف انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بھی کیا۔ اس انٹرویو میں شمیتا شیٹی نے بتایا کہ وہ کس طرح ذہنی مسائل سے نبرد آزما تھیں، حتیٰ کہ وہ یہ بھی پتہ لگانے سے قاصر تھیں کہ ان کے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں پہلی مرتبہ ذہنی دباؤ کے مرحلے سے گزر رہی تھیں تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ ڈپریشن ہے، میں یہ نہیں سمجھ سکی کہ آخر کیوں میرا رویہ اس طرح تھا یا میں محسوس کر رہی تھی۔ شمیتا نے بتایا کہ اْس لمحے میں آپ کے خاندان کا ساتھ انتہائی قیمتی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ میں اس وقت کیا سوچ رہی تھی جب میں نے بگ باس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ شمیتا کا کہنا تھا کہ آپ اس گھر (بگ باس) کے دوران بہت نشیب و فراز دیکھتے ہیں، لیکن میں نہیں جانتی کہ میں نے کس طرح اس کو مینج کیا، لیکن یہ شاید اس لیے تھا کیونکہ اس سب سے میں اپنے ماضی میں بھی گزر چکی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ماضی میں ذہنی دباؤ سے گزر رہی تھی اور اسی نے مجھے مضبوط بنایا اور یہی مجھے چیلنجز سے نمٹنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اس چیز پر قابو پاسکتی ہوں تو پھر ہر چیز پر قابو پاسکتی ہوں۔

Related Articles