گراہم فورڈ کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈکوچ بنائے جانے کا امکان

لندن،اپریل۔گراہم فورڈ کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔61سالہ فورڈ نے نومبر میں آئر لینڈ کی کوچنگ سے استعفی دیا تھا۔وہ چار سال آئر لینڈ کے کوچ رہنے کے علاوہ جنوبی افریقا،سری لنکا اور سرے کاونٹی کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔انگلش کرکٹ ٹیم کے نئے مینیجنگ ڈائریکٹر راب کی ٹیسٹ اور وائٹ بال کے الگ الگ کوچ بنانے کے حامی تصور کئے جاتے ہیں۔گیری کرسٹین،ٹام موڈی اورپال کولنگ ووڈ بھی انگلش ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

Related Articles