ہندوستان کے کی پاک مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والیں امریکی رکن کانگریس کی مذمت
نئی دہلی، اپریل۔ہندوستان نے آج امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کے پاک مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کی سخت مذمت کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے یہاں باضابطہ بریفنگ میں اس بارے میں سوال پوچھے جانے پر کہا کہ انہوں نے اس بارے میں رپورٹس دیکھی ہیں امریکی رکن کانگریس نے جموں و کشمیر کے اس حصے کا دورہ کیا جس پر پاکستان نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا ،’اگر ایسی سیاست داں اپنے ملک میں تنگ نظری کی سیاست کرنا چاہتی ہیں تو خوب کریں لیکن جب وہ ہماری علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتی ہیں تو یہ ہمارا موضوع بن جاتا ہے‘۔مسٹر باغچی نے کہا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔محترمہ الہان عمر ان دنوں 20 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کے دورے پر آئی ہیں۔ وہ نہ صرف پاک مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے بلکہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات سے بھی کرکے تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔