بنگال میں سرمایہ کار کاری کرنے والے سرمایہ کار ہمارے خاندان کا حصہ ہیں

ہم ان کے ہر مفادات کا تحفظ کریں گے۔بنگال صنعت کاری میں ملک میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گی:ممتا بنرجی

کلکتہ ،اپریل ۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں دنیا بھر سے صنعت کاروں کا استقبال کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگلے ڈیڑھ سال میں ریاست میں 1.5 کروڑ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ممتا بنرجی صنعت کاروں میں اعتماد میں پیدا کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بنگال میں صنعت کاری کرتے ہیں تو آپ ہمارے خاندان کا حصہ بن جائیں گے۔جس طریقے ہم اپنے خاندان کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح ہم آپ کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ نیو ٹاؤن میں آج سے دوروزہ عالمی بنگال انڈسٹریل کانفرنس کا آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے گورنر نے وزیر اعلیٰ کی خوب تعریف کی۔اور سرمایہ کاری کیلئے ان کی کوششوں کی سراہنا کی۔اس کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے گورنر کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے تعاون کی اپیل۔ممتا بنرجی نے بتایا کہ اس سال انڈسٹری کانفرنس میں 42 ممالک کے مندوبین آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم دو سال میں پہلی بار اس سمٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اور کوئی دوسری ریاست ایسا نہیں کر سکی مجھے اس پر فخر ہے۔ گزشتہ پانچ تجارتی کانفرنسوں سے 12,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ صنعت پر زور دینے کے علاوہ، وزیر اعلیٰ نے ریاستی حکومت کی طرف سے چلائے جا رہے سماجی پروجیکٹوں جیسے ہیلتھ پارٹنر، کنیا شری، لکشمی بھنڈار کا بھی ذکر کیا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں وقت ضائع نہیں ہوتا ہے، ہم صنعت کاروں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی یاد دلایا کہ بنگال کی ترقی کی شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہنرمند کارکنوں کی دستیابی، سیاسی استحکام اور حکومت کی صنعت دوست پالیسی کے بارے میں بھی بنگال کی خصوصیات پیش کی ۰ممتا بنرجی نے کہاکہ ہم کسی کے ساتھ اشتراک نہیں کرنا چاہتے۔ ہمارے پاس کسانوں کے لیے بہت سے منصوبے ہیں۔ ہم صنعت اور زراعت دونوں ساتھ لے کر چلنے میں یقین کرتے ہیں۔ہم 10 سالوں میں 100 دن کام کرنے والے پہلے ہیں۔ ہم نے لینڈ بینک تیار کر لیا ہے۔ ہم نے 200 سے زیادہ صنعتی پارک بنائے ہیں۔ بنگال شمال مشرقی ہندوستان، جنوب مشرقی ایشیا کا گیٹ وے ہے۔ اگر آپ بنگال میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو آپ بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے تاج پور پورٹ، دیوچا پچامی کول مائن پروجیکٹ، سلیکون ویلی کا بھی ذکر کیا اور یہ بتانے کی کوشش کی کہ ان کی حکومت نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر کتنا زور دیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں سرمایہ کار ی کرنے والوں کو میری یقین دہانی ہے کہ آپ مغربی بنگال آ رہے ہیں نہ کہ ملک کی کسی دوسری ریاست میں۔ یہاں آپ ہمارے خاندان کے رکن ہوں گے۔ تو بنگال کو اپنا گھر سمجھیں۔ اپنے آپ پر اعتماد رکھیں۔ سرمایہ کاری کریں۔بنگالی جغرافیائی محل وقوع اور بنیادی ڈھانچے میں آگے ہے۔بنگال جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا گیٹ وے ہے۔ یہاں 200 سے زائد صنعتی پارکس ہیں۔بنگال کوویڈ کے بعد صنعت پر توجہ دینے والی پہلی ریاست تھی۔ بنگال کی حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔ بنگال میں سورج طلوع ہو رہا ہے۔ ہر صبح ایک نیا بنگال ابھر رہا ہے،”ممتا نے کہاکہ مغربی بنگال پہلی ریاست ہے جس کی حکومت نے حالات پر قابو پا کر صنعت و تجارت میں واپسی کی۔ آج ایک بڑی تجارتی کانفرنس کی میزبانی کرہی ہےانہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کے معاملے میں بنگال ملک میں سب سے بہتر ہے۔ ہیلتھ کارڈ پر سب کو مفت علاج ملتا ہے۔ ہم سو دن کے کام میں ملک میں سب سے بہتر ہیں۔ ہم دیہی مکانات کی تعمیر میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ہم دھان کی پیداوار سے ای ٹینڈر میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ممتا نے کہا کہ آمدنی میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بنگال کئی پڑوسی ممالک سے متصل ہے۔ بنگال کی جی ڈی پی کی ترقی ہی ہمارے حالات کی عکاسی کرتی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے پر سب سے زیادہ توجہ دی ہے۔انہوں نے لکشمی بھنڈار، کنیا شری اور دیگر فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد سماج کے ہر طقبے کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مذہبی عبادت گاہوں کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ حکومت امام الاؤنس دیتی ہے، پادریوں کو مالی مدد دیتی ہے۔

Related Articles