دل کادورہ پڑنے کے بعد نیدرلینڈ کے کوچ کیمپبل کوما میں

لندن، اپریل ۔نیدرلینڈز کے ہیڈ کوچ اور آسٹریلیا کے سابق ون ڈے وکٹ کیپر ریان کیمپبل کو ہفتہ کے روزدل کا دورہ پڑا۔ وہ برطانیہ کے ایک اسپتال میں آئی سی یو میں داخل ہیں۔ کیمپبل کی عمر 50 سال ہے۔کیمپبل ہفتے کے روز اپنے بچوں کے ساتھ باغ میں کھیل رہے تھے تبھی وہ اچانک گرپڑے۔ منگل کی صبح معلوم ہوا کہ وہ کوما میں ہیں، حالانکہ انہوں نے ڈاکٹروں کی نگرانی میں اپنے طور پر سانس لینے کی کچھ کوششیں کی ہیں۔وہ نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے اپریل 2017 سے کوچ ہیں اور حال ہی میں محدود اوورز کے دورے پر انہوں نے اپنی ٹیم کی کوچنگ کی تھی۔ وہ نیوزی لینڈ کے دورے سے یورپ واپس آگئے تھے اور ایک ہفتہ قبل ہی اپنے دوستواور اہل خانہ سے ملنے اپنے آبائی شہر پرتھ گئے تھے۔ویسٹرن آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز نے آسٹریلیا کے لیے 2002 میں دو ون ڈے کھیلے جب ایڈم گلکرسٹ نے اپنے نومولود بچے کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے وقفہ لیاتھا۔کیمپبل نے 1994 سے 2006 کے درمیان 98 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جہاں انہوں نے 36.31 کی اوسط سے 6009 رنز بنائے۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ کے سی ای او کرسٹینا میتھیوز نے کیمپبل فیملی کو مدد کی پیشکش کی ہے۔جب کیمپبل نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہانگ کانگ کے لیے کھیلتے ہوئے ڈیبیو کیا تھا تب وہ 44 سال اور 30 ​​دن کی عمر میں مینزٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے سب سے معمر کھلاڑی تھے، حالانکہ یہ ریکارڈ اب ان کے نام نہیں ہے۔

Related Articles