یوگی نے 63بے گھر ہندو بنگالی کنبوں کوآباد کیا

لکھنؤ:اپریل۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو سال 1970 میں مشرقی پاکستان سے بے گھر ہوئے 63ہندو بنگالی کنبوں کے بحالی کے لئے زرعی زمین کا پٹہ، رہائشی پٹہ اور وزیر اعلی آواس یوجنا کے تحت منظور گھر کے لیٹر دئیے۔لوک بھون میں منعقد ایک پروگرام میں یوگی نے 63ہندو بنگالی کنبوں کی بحالی کے لئے منظوری نامہ تقسیم کئے۔ ان کنبوں کو کانپور دیہات ضلع میں رسول آباد علاقے کے بھیسایا گاؤں میں بسایا جائے گا۔آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ ان تمام خاندانوں کو رہائش کے علاوہ دو ایکڑ زمین لیز پر دی گئی ہے۔ ہر خاندان کو رہائش کے لیے 200 مربع میٹر زمین اور وزیر اعلی رہائش اسکیم کے تحت گھر بنانے کے لئے ایک لاکھ 20ہزارروپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ خاندانوں کے افراد کو بھی ان کی اہلیت کے مطابق منریگا کے تحت کام بھی دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تمام 63 خاندان 1970 میں مشرقی پاکستان سے آئے تھے اور میرٹھ کے ہستینا پور میں مقیم تھے۔ اس پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ بھی موجود تھے۔

 

Related Articles