دہلی کیپٹلس کو ملی راحت، غیر ملکی کھلاڑی کا آرٹی پی سی آر ٹیسٹ منفی

ممبئی، اپریل۔ دہلی کیپٹلس کے جس کھلاڑی کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا ہے۔تاہم بی سی سی آئی نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ دہلی کی ٹیم پونے جائے گی یا نہیں۔ دہلی کا مقابلہ 20 اپریل کو پونے میں پنجاب کنگز سے ہوگا۔ بی سی سی آئی کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے ان کووڈ ٹیسٹوں کی دوبارہ جانچ کرے گا، پھر کوئی فیصلہ کرے گا۔پچھلے میچ میں ایک غیر ملکی کھلاڑی کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دہلی کے اگلے میچ پرخطرے کے بادل منڈرانے لگے تھے۔ دہلی نے اپنا آخری میچ ہفتہ کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کھیلا تھا۔ ساتھ ہی اس میچ میں مثبت پایا گیا غیرملکی کھلاڑی شامل ہواتھا۔یہ غیر ملکی کھلاڑی تیسرا شخص تھا جس کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس سے قبل ٹیم کے فزیو پیٹرک فارہارٹ بھی جمعہ کو کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ اس کے بعد دہلی ٹیم کا ایک اور رکن (مالش کرنے والا) قرنطینہ میں چلا گیا تھا۔دہلی کیپٹلس یا آئی پی ایل کی طرف سے کوئی آفیشل اپ ڈیٹ نہیں ہے۔ بدھ کی شام ہونے والے میچ پر اس واقعہ کا کیا اثر پڑے گا، اس کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم، پوری ٹیم کو اپنے اپنے کمروں میں کوارنٹائن ہونے کوکو کہا گیاتھا۔ اس کے علاوہ، دہلی ٹیم نے پیر کو پونے کا اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔دہلی کے تمام کھلاڑیوں کا پیر کی صبح ایک اورآرٹی پی سی آرٹیسٹ ہوا، جس کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔ ان نتائج کی تصدیق کے بعد ہی آئی پی ایل انتظامیہ کوئی فیصلہ کرے گی اور پتہ چلے گا کہ دہلی اور پنجاب کے درمیان میچ 20 اپریل کو ہوگا یا نہیں۔

 

Related Articles