ملک میں نام نہاد سیکولر زم کے علمبردار فرقہ وارانہ کشیدگی کے ذمہ دار:مختار عباس نقوی

ممبئی ،اپریل۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہاکہ ملک میں موجودہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے لیے نام نہاد سیکولرزم کے علمبردار ذمہ دار ہیں۔جن کے دور میں ریکارڈ کے مطابق ہزاروں فسادات ہوئے اور سیکڑوں افراد نے جانیں گنوائی ہیں۔مرکزی وزیر نقوی نے ممبئی میں 40ویں ہنر ہاٹ کے افتتاحی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جولوگ حالیہ فرقہ وارانہ تشدد پر واویلا مچارہے ہیں،انہیں پتہ ہونا چاہئیے کہ گزشتہ 70-75 برسوں میں ان کے دور حکومت میں ملک میں ہزاروں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے،میرٹھ، ملیانہ، مرادآباد،بھیونڈی،ممبئی،جمشید پور سمیت ایک لمبی فہرست ہے جبکہ دہلی میں سکھ برادان کے قتل عام کووہ بھول چکے ہیں ۔اس لیے حالیہ واقعات پر شور مچانے کے بجائے انہیں اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیئے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالات مکمل طور پر قابو میں ہی۔ اور جلد ہی صورتحال بہتر ہوجائے گی ،لیکن حزب اختلاف کو مگرمچھ کے آنسو بہانے اور واویلا مچانے کی ضرورت نہیں ہے۔یہی ان حالات کے لیے قصوروار ہیں۔

Related Articles