بابر اعظم اور ریچل ہینس کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ

دبئی, اپریل۔پاکستانی کپتان بابر اعظم مارچ کے لیے ‘آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ’ قرار پائے۔ بابر کے علاوہ آسٹریلیا کی اوپنر ریچل ہینس خواتین کی کیٹیگری میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ بابر نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار مظاہرہ پر یہ اعزاز حاصل کیا۔ بابر نے ٹیسٹ سیریز میں دوسرے ٹیسٹ میں ریکارڈ 196 رنز بنا کر 390 رنز بنائے۔ ان کی اننگز کی بدولت پاکستان کی ٹیم دوسرا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی۔ اس کے بعد بابر نے ون ڈے سیریز میں بھی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا دعویٰ مضبوط کیا۔ بابر نے ویسٹ انڈیز کے کریگ براتھویٹ اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ووٹنگ اکیڈمی کے رکن اور ویسٹ انڈیز کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی ڈیرن گنگا نے کہا، "بابر نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی سیریز میں مختلف فارمیٹس میں بلے سے کامیابی حاصل کرنے کی وجہ سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ بطور کپتان ٹیم کے لیے اچھا سکور قائم کیا ہے۔ اور آسٹریلیا جو 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے کی میزبانی پاکستان کے لیے بلے بازی میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہینس نے آسٹریلیا کے ساتویں ورلڈ کپ خطاب کے دوران شاندار مظاہرہ کی بدولت خواتین کے زمرے میں یہ ایوارڈ جیتا۔ ہینس نے ورلڈ کپ کے آٹھ میچوں میں 61.28 کی اوسط سے 429 رنز بنائے۔ انکے مظاہرہ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں فتح یاب رہی اور فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔ آسٹریلیائی اوپنر نے خطاب کی دوڑ میں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون اور جنوبی افریقہ کی لورا وولوارٹ کو شکست دی ہے۔

Related Articles