سلکشنا پنڈت نے سنجیو کمار کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی

ممبئی ،اپریل۔ماضی کی مشہور بولی وڈاسٹار سلکشنا پنڈت کی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں تھی۔ تفصیلات کے مطابق سلکشنا کی زندگی میں کچھ ایسا ہوا جو عام طور پر صرف فلموں یا ٹی وی سیریلز میں ہی نظر آتا ہے۔ سلکشنا پنڈت نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 1975 میں فلم ‘الجھن سے کیا، جس میں سلکشنا کے مدمقابل ہیرو سنجیو کمار تھے۔سلکشنا نے اپنے دور کے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا، جن میں شتروگھن سنہا، جتیندر، ونود کھنہ، ششی کپور، سنجیو کمار اور یہاں تک کہ بولی وڈ کے پہلے سوپر اسٹار راجیش کھنہ بھی شامل ہیں۔ تاہم سلکشنا پنڈت کا دل اداکار سنجیو کمار پر آگیا، ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ سنجیو کمار سے ہی شادی کرنا چاہتی ہیں۔ تاہم کہانی میں ایک ٹوئسٹ آیا، جتنی سلکشنا سنجیو کمار کو پسند کرتی تھی، سنجیو کمار اپنے دور کی مشہور اداکارہ ہیما مالنی کو چاہتے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجیو کمار ہیما مالنی کے مداح تھے اور اداکارہ سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ سنجیو کمار نے ہیما مالنی کو ایک بار نہیں بلکہ دو بار پرپوز کیا تھا لیکن کامیابی نہیں مل سکی تھی۔کہا جاتا ہے کہ جب ہیما کی شادی نہ ہو سکی تو سنجیو کمار نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایسے میں جب سلکشنا پنڈت سنجیو کمار سے اپنی شادی کی بات کرنے گئی تو انہیں مایوسی ہوئی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ سلکشنا پنڈت نے بھی ساری زندگی شادی نہیں کی۔

 

Related Articles