صدر کووند نے رام نومی پر اہل وطن کو مبارکباد دی

نئی دہلی، اپریل۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اتوار کو رام نومی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب بھگوان رام کے نظریات کو اپنی زندگیوں میں اتار کر ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کا عزم کریں۔ مسٹر کووند نے کہا ’’تمام اہل وطن کو رام نومی مبارک ہو۔ مریادا پرشوتم شری رام کی زندگی، ان کی فرض کے تئیں ایمانداری اور اعلیٰ نظریات پوری انسانیت کے لیے رہنمائی اور تحریک کا ذریعہ ہیں۔ آئیے ہم سب بھگوان رام کے نظریات کو اپنی زندگیوں میں اتارکر کر قوم کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کا عہد کریں۔

Related Articles