یوکرین تنازع، سورج مکھی کے تیل کی قلت سے کرسپ پروڈیوسرز کو مشکلات کا سامنا

لندن ،اپریل۔ ایک مینیو فیکچرر نے متنبہ کیا ہیکہ سورج مکھی کے تیل کی قلت کی وجہ سے کرسپ پروڈیوسرز کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا کرنا ہے۔ کونوی میں مقیم جونز ویلش سنیکس کے جیرینٹ ہیوز نے کہا کہ ان کی کمپنی اب فرائی کرنے کے دیگر طریقوں پر غور کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سورج مکھی کے تیل کی قلت پیدا ہو گئی ہے کیونکہ یوکرین اور روس دنیا میں تیل کی زیادہ تر سپلائی کرتے ہیں اور ان دونوں ملکوں میں جنگ کی وجہ سے آئل ایکسپورٹ میں رکاوٹ پڑ گئی ہے۔ ایڈی ایبل پیکجز آئل برطانیہ کی ریٹیل مارکیٹ کا 75 فیصد آئل فراہم کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جنگ کا مطلب ہے کہ تیل کی سپلائی ختم ہو رہی ہے۔ مسٹر ہیوز نے بی بی سی ریڈیو ویلز بریک فاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر ہماری جیسی بڑی کمپنی کیلئے یہ بڑا تعطل ہے۔ ( سن فلاورآئل ) سورج مکھی کا تیل ایک اہم جزو ہے اور ہم سب اس کی فراہمی نہ ہونیخ کے حالات ارور منظر کو دیکھ رہے ہیں اور اور یہ کہ ہم اگلے چند ماہ کیسے کام چلائیں گے۔ کمپنی کرسپ پروڈکٹس تیار کرتی ہے جس میں اینگلیسی سی سالٹ اینڈ وینیگر ویلش میچور‘ چیزاینڈ اونین اور ریڈ ڈریگن سویٹ چلی سمیت شامل ہیں۔ مسٹر ہیوز نے کہا کہ انہوں نے ہمارے جیسے چھوٹے برنڈز ایک سال میں کئی ہزار لیٹر سورج مکھی کا تیل استعمال کرتے ہیں جو کرسپ تیار کرنے کے عمل میں انتہائی اہم ہے۔ پہلے ہمارے پاس دوسرے آپشنز تھے جیسا کہ ریپ سیڈ آئل اور ویجیٹیبل آئل کی اقسام لیکن سورج مکھی کے تیل کی کارکردگی کو شکست دینا مشکل ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ بلینڈ ہے اور یہ آلو کے ساتھ گھل مل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کرسپ تیار کرنے کی دوسری ترکیب پر سوئچ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں مصنوعات کی لیبلنگ کو تبدیل بھی کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پیکٹس پر ممکنہ طور پر ہزاروں پونڈ لاگت آئے گی اور اس صورت میں بزنسز کو بہت بڑا مالی دباؤ برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس مشکل صورت حال میں ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں بریگزٹ ‘ کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک وغیرہ شامل ہیں جو سپبلائی چین کیلئے بڑے ایشوز تھے جن میں کاروبار کو مالی دبائو برداشت کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ہم ایک اور جانب جانے کو محسوس کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں میں ہمیں ایک کے بعد ایک چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں نیویگیٹ کرنا پڑ گا اور ہر ہفتے بعد صورت حال مشکل سے مشکل ہوتی جائے گی۔ انہوں نیکہا کہ سپلائی چین میں شامل ہونا اس وقت انتہائی چیلنجنگ ہے تاہم انہیں یقین نہیں ہے کہ اس سے پاپ کارن کی پیداوار پر اسی انداز میں فرق پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاپ کارن میں سورج مکھی کے تیل کی تھوڑی مقدار لی جاتی ہے اور کمپنی پہلے ہی اس پراسس کیلئے ویلش ریپسیڈ آئل استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔برطانیہ کے کسٹمرز کے نقطہ نظر سے سورج مکھی کا تیل سب سے اچھا تیل ہے اور یہ کسی بھی دوسری چیز سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ایڈی ایبل آئلز کے کم میتھیوز نے کہا کہ یہ صورت حال انتہائی تیزی سے آگے بڑھنے والی ہے۔ ہم اب بھی یہ جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ہم کچھ اور حاصل کر سکتے ہیں لیکن یہ بہت مشکل نظر آ رہا ہے۔ فوڈ سٹینڈرڈ ایجنسی نے الرجی والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دکانوں اور فوڈ میکرز سے پروڈکٹس کے بارے میں اضافی معلومات حاصل کریں۔ چیف ایگزیکٹیو ایمیلی مائلز نے کہا کہ ریپسیڈ آئل سے الرجی کے رد عمل بہت کم ہوتے ہیں اور اگر ہوتے بھی ہیں تو ہلکے ہوتے ہی۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ پیکیجنگ چیک کریں۔

 

Related Articles