ڈاکٹر آنند رائے دہلی سے گرفتار

بھوپال، اپریل ۔اندور کے ایک اسپتال میں تعینات ڈاکٹر آنند رائے کو دہلی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر رائے کو محکمہ صحت نے معطل کرکے ان کا ہیڈکوارٹر ریوا ڈیویژن ہیڈکوارٹر طے کیا ہے۔حکومت کے خلاف سوشل میڈیاپر تبرہ کرنے اور دفتر سے غیر موجود رہنے کے الزامات کی وجہ سے کل آنند رائے کی معطلی سے متعلق حکومت جاری ہوا ہے۔وہیں رائے کو درج فہرست ذات و قبائل مظالم کی روک تھام ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج معاملے میں کل رات گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف وزیراعلی سکریٹریٹ میں تعینات ایک افسر نے معاملہ درج کرایا ہے۔رائے سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پروفیشنل ایگزامینشین بورڈ (پی ای بی) کی جانب سے منعقد ٹیچر بھرتی امتحان سے متعلق پیپر لیک ہونے کا الزام لگایا تھا۔ اسی معاملے میں ان کے اور ایک کانگریس رہنما کے خلاف حال ہی میں یہاں اجاک تھانے میں معاملہ درج کرایا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بھوپال پولیس نے یہ گرفتاری اسی مجرمانہ معاملے میں کی ہے۔

Related Articles