صرف کانگریس ماڈل ہی ملک کو آگے لے جا سکتا ہے : دگ وجے

بھوپال، اپریل۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن دگ وجے سنگھ نے آج دعویٰ کیا کہ صرف کانگریس ماڈل یعنی گاندھی نہرو کا نظریہ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر لے جا سکتا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ مسٹر سنگھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے لکھا،’آپ کا شکریہ مودی جی اور جے شنکر جی،جو آپ نے پنڈت جواہر لال نہرو کی غیر وابستہ خارجہ پالیسی کو اپنایا، جس کی بھارتیہ جن سنگھ ہمیشہ مخالفت کرتی رہی ہے۔ بی جے پی چاہے یا نہ چاہے، آخر کار اسے ملک کے مفاد میں کانگریس کی وہ تمام پالیسیاں اپنانی ہوں گی، جن کی وہ مخالفت کرتی رہی ہے‘۔مسٹر سنگھ نے اسی سے جڑے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا،’خواہ جی ایس ٹی ہو ، خواہ منریگا، مودی جی ان پالیسیوں کی مخالفت کرتے رہے، لیکن اب وہ ان کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ مودی جی کانگریس ماڈل یعنی گاندھی نہرو نظریہ ملک کو ترقی کی راہ پرلے جا سکتا ہے۔ پیار، ہم آہنگی ہی سناتن ہندو دھرم ہے،نہ کہ ہندوتوا‘۔

Related Articles