پوپ فرانسیس جون میں لبنان کا دورہ کریں گے

بیروت،اپریل۔رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس جون میں لبنان کا دورہ کریں گے۔لبنانی ایوان صدرنے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ بیروت میں ویٹی کن کے سفیر نے صدر میشیل عون کو پوپ کے مجوزہ دورے سے آگاہ کیا ہے۔البتہ آیندہ ہفتوں میں ان کے دورے کی حتمی تاریخ مقرر کی جائے گی۔صدرمیشیل عون نے بیان میں کہاکہ لبنانی عوام پوپ فرانسیس کے دورے کے منتظر ہیں تاکہ وہ لبنان میں ان کی دلچسپی پران سے اظہارِتشکر کریں اورملک میں امن واستحکام کے لیے انھوں نے جو اقدامات اور دعائیں کی ہیں،ان پران کا شکریہ ادا کریں۔لبنانی صدر گذشتہ ماہ روم میں تھے جہاں انھوں نے پوپ فرانسیس سے ملاقات کی تھی۔پوپ نیکئی بار لبنان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔مشرق اوسط کا یہ ننھا ملک اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزررہا ہے۔پوپ فرانسیس نے گذشتہ سال عراق کاتاریخی دورہ کیا تھا۔

Related Articles