دھامی کا امت شاہ کے ساتھ بین الاقوامی سرحدی علاقوں کی ترقی پر تبادلہ خیال

نئی دہلی,دہرا دون، اپریل۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے منگل کو نئی دہلی کے پارلیمنٹ ہاؤس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے بین الاقوامی سرحدوں کے اضلاع میں ہم پرہاری اسکیم کو نافذ کرنے میں مرکز کے تعاون کی درخواست کی۔مسٹر دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ حکومت نے بین الاقوامی سرحدی اضلاع (اترکاشی، چمولی، پتھورا گڑھ، چمپاوت اور ادھم سنگھ نگر کے کھتیما) کے دیہاتوں سے ہورہی نقل مکانی کو روکنے اورقدرتی آفات میں راحت اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے پولیس، آئی ٹی بی پی اور ایس ایس بی کے تعاون سے سرحدی محافظ ٹیمتشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ مذکورہ ٹیم میں شامل افراد کو اعزازی الاؤنس کی شکل اعزازیہ دینے کی تجویز ہے۔ اس پر تقریباً 5 کروڑ 45 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس میں مرکز سے تعاون کی درخواست ہے۔وزیر اعلیٰ نے ریاستی پولیس کو مزید موثر اور جدید بنانے کے لیے ریاستی پولیس فورس ماڈرنائزیشن اسکیم کے تحت سالانہ 20-25 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرنے پر زور دیا۔ مسٹردھامی نے کہا کہ نربھیا فنڈ جرائم کا شکار خواتین کی راحت اور بازآبادکاری کے لیے بہت اہم ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے نربھیا فنڈ کے لیے مرکز سے 25 کروڑ روپے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے مذکورہ تجویز کی جلد منظوری کی درخواست بھی کی۔

Related Articles