نیدرلینڈس کے قومی سلامتی کے مشیر نے ڈوبھال سے ملاقات کی

نئی دہلی، مارچ ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا دورہ شروع ہونےسے پہلے نیدرلینڈس کے قومی سلامتی کے مشیر جیوفری وان لی ؤوین نے آج یہاں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈبھال سے ملاقات کی۔ذرائع نے یہاں بتایا کہ دونوں فریقوں کے درمیان دوطرفہ مسئلوں کے ساتھ عالمی اور علاقائی واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ سال ہندوستان اور نیدرلینڈ کے درمیان سفارتی تعالقات کے قیام کی 75 ویں سال گرہ کا سال ہے۔اسی موقع پر صدرجمہوریہ نیدرلینڈس کے بادشاہ اور ملکہ کی دعوت پر چار اپریل سے سات اپریل تک وہان کے سفر پر جارہے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ دونوں قومی سلامتی کے مشیروں نے اپنے اپنے علاقوں میں حال ہی میں زمینی سیاسی واقعات پر بات چیت کی اور دونوں نے مانا کہ ہندوستان اور نیدر لینڈس کو باہمی مفادات پر پالیسی ساز بات چیت کے ذریعہ سے رابطہ بڑھانا ضروری ہے۔دونوں فریقوں نے موجودہ دفاع،سلامتی اورانسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تعاون کو بڑھا کر شراکت داری کو مضبوط کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

 

Related Articles