سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں: وزیر خارجہ میکسیکو

الریاض،،مارچ۔بدھ کے روزر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر آئے میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ کاساؤبن نے کہا کہ انہوں نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی دعوت پر مملکت کا دورہ کیا ہے۔انہوں ںے گذشتہ سال 29 نومبر کو میکسیکو میں ان سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سال سعودی عرب اور میکسیکو اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منا رہے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کو مضبوط بنانے کا ایک مثالی موقع ہے۔ میکسیکو کے لیے سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارے پاس ایک مضبوط سیاسی بات چیت ہے۔ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ G-20 شراکت داری ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے معاشروں کے فائدے کے لیے ہمارے مشترکہ مواقع پر کام کرنے میں معاون ثابت ہو گا اور ساتھ ہی ساتھ اس سٹریٹجک خطے میں میکسیکو کی موجودگی کو مضبوط بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر میں اپنے مشترکہ تعاون کا جائزہ لینے کے لیے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ساتھ سعودی شوریٰ کونسل کے اراکین سے بھی ملاقات کروں گا۔ میں شاہ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے فریقین سے بھی ملاقات کروں گا۔ شہزادی نورا یونیورسٹی اور فیڈریشن آف سعودی چیمبرز آف کامرس کا دورہ بھی ان کے پروگرام میں شامل ہے۔العربیہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین اہم مواقع ہیں۔ پہلا سعودی وڑن 2030 کے فریم ورک کے اندر سیاسی مکالمے کو گہرا کرنا ہے، جس کا مقصد سعودی معیشت کو متنوع بنانا، صحت، تعلیم، زرعی خوراک جیسے شعبوں کو ترقی دینا ہے۔بنیادی ڈھانچہ، تفریح اور سیاحت جیسے شعبوں پر دونوں حکومتیں ہمارے دونوں ممالک کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر کام کر رہی ہیں۔دوسرا "گرین سعودی انیشیٹو” اور "گرین مڈل ایسٹ انیشی ایٹو” حکمت عملیوں کے فریم ورک میں ہے۔یہ دونوں پروگرامات سعودی عرب کی حکومت کے لیے ماحولیات پر بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کا روڈ میپ ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے سعودی عرب کا مقصد 2030 تک 450 ملین درخت لگانے کا ہے تاکہ زمین کے استعمال کو بحال کیا جا سکے۔تیسرا میکسیکن کمپنیوں کی بین الاقوامی کاری ہے تاکہ ان کی موجودگی کو مضبوط کیا جا سکے اور میکسیکو میں ملازمتیں پیدا کرنے میں تعاون کیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے میں انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے میکسیکو کے کچھ تاجروں کو ساتھ لایا ہوں جو دونوں ممالک کے درمیان تجربات اور تعاون کا تبادلہ کریں گے۔

Related Articles