عامر خان شفالی شاہ کی چاہت، اداکارہ کا لو لیٹر بھیجنے کا انکشاف

ممبئی،مارچ۔بھارتی اداکارہ شیفالی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زمانہ طالب علمی سے عامر خان کو بے حد چاہتی تھیں۔ خیال رہے کہ شیفالی نے رام گوپال ورما کی فلم رنگیلا سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ 1995 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں عامر خان کے علاوہ ارمیلا ماٹونڈکر اور جیکی شیروف نے بھی مرکزی کردار نبھائے تھے۔ اس فلم میں شیفالی کے مناظر زیادہ نہیں ہیں، انہوں نے شوٹنگ کے چار روز بعد اس فلم کو یہ کہتے ہوئے چھوڑ دیا تھا کہ اس میں انہیں وہ کردار نہیں ملا جس کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شیفالی نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں عامر خان سے محبت تھی، جو ان کی ڈیبیو فلم کے اسٹار بھی تھے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ میں نے عامر خان کو ایک پیار بھرا خط لکھا تھا جبکہ اپنی ایک تصویر بھی انہیں ارسال کی تھی۔ انٹرویو کے دوران ان کی ساتھی اداکارہ ودیا بالن نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے فلم انڈسٹری میں داخل ہونے کے بعد دوبارہ عامر خان کے ساتھ کام کیا تو شیفالی نے نا میں جواب دیا۔ شیفالی اپنا ماضی یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہم دونوں ہی فلم رنگیلا میں تھے، لیکن ہم دونوں کا کوئی سین ساتھ میں نہیں تھا۔جب شیفالی سے یہ پوچھا گیا کہ کیا عامر خان یہ جانتے ہیں کہ کوئی انہیں اتنا چاہتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نہیں جانتی۔

Related Articles