زبردست انتخابی کامیابی کے بعد آبائی ریاست گجرات میں مودی کا شاندار روڈ شو

احمد آباد، مارچ .وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں حکمران بی جے پی کی زبردست جیت کے بعد آج اپنی آبائی ریاست گجرات میں ایک عظیم الشان روڈ شو میں حصہ لیا۔ پانچ میں سے چار ریاستوں میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی کی مکمل اکثریت والی جیت کے بعد مسٹر مودی آج صبح تقریباً 10.30 بجے گجرات کے دو روزہ دورے پر پہنچے۔ یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد، مسٹر مودی وہیں سے تقریباً11 بجے سے بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر گاندھی نگر کے قریب کوبا واقع شری کملم تک اپنا روڈ شو شروع کیا۔ تقریباً دس کلومیٹر طویل اس روڈ شو میں پھولوں سے سجی کھلی جیپ میں سوار مسٹر مودی کے ساتھ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور ریاستی بی جے پی صدر سی آر پاٹل بھی موجود تھے۔ تینوں نے بی جے پی کی نشان والی بھگوا ٹوپیاں پہن رکھی تھیں۔ گہرے دھوپ کا سیاہ چشمہ پہنے مسٹر مودی نے پورے راستے سڑک کے کنارے کھڑے ہزاروں لوگوں کاہاتھ ہلا کر اوردوہاتھوں سے وکٹری سائن بناتے ہوئے سلام کیا۔ راستے میں 50 کے قریب چھوٹے بڑے اسٹیجز بھی بنائے گئے، جن پر موجود فنکار ہندوستانی ثقافت کی جھلک پیش کرتے ہوئے پرفارمنس پیش کر رہے تھے۔ مسٹرمودی کا قافلہ جب ہوائی اڈے سے سردار نگر، ہنسول اور بھاٹ ہوتے ہوئے کوبا کی جانب جارہا تھاتو راستے میں لوگوں نے ترنگا لے کر بھارت ماتا کی جئے، وندے ماترم اور نریندر بھائی تم آگے بڑھو، ہم تمہارے ساتھ ہیں جیسے نعرے بھی لگائے۔ تقریباً پونے دوگھنٹے کے روڈ شو کے بعد جب قافلہ بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر پہنچا تو وہاں وید منتروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔ وہاں موجود پارٹی رہنماؤں نے ان پر پھول برسائے۔واضح رہے کہ اس سال کے آخر میں گجرات میں بھی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جہاں ڈھائی دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بی جے پی مسلسل حکومت کر رہی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابی جیت کے ساتھ ہی ریاست میں پارٹی کی اقتدار میں واپسی تقریباً یقینی ہے۔ اس روڈ شو کے ذریعے مسٹرمودی نے پارٹی میں مزید جوش و خروش پیدا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مودی پارٹی ہیڈکوارٹر میں ریاست کے اعلیٰ لیڈروں کے ساتھ میٹنگ اور لنچ کرنے کے بعد راج بھون جائیں گے اوربعد میں شام کو احمدآباد کے جی ایم ڈی سی میدان میں گجرات پنچایت مہاسمیلن میں شرکت کریں گے۔ اس میں مقامی سوراج کے اداروں کے ہزاروں نمائندے شرکت کریں گے۔ روڈ شوکے دوران حال ہی میں جنگ زدہ یوکرین سے واپس آنے والے طلبہ وطالبات نے بھی وزیراعظم کو خوش آمدید کہا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ گجرات کے پیش نظر آج ریاستی قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں خصوصی تعطیل رکھی گئی ہے۔ اپنے دورے کے دوسرے دن یعنی کل، مسٹرمودی رکھشا شکتی یونیورسٹی کے کانووکیشن تقریب میں شرکت کریں گے جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود ہوں گے۔ کل شام وہ احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں کھیل مہاکمبھ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر اسپورٹس پالیسی کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles