دھرمیندر نے اپنے فارم ہاؤس میں کھلنے والے پھولوں کی ویڈیو شیئر کردی

ممبئی ،مارچ۔ بولی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر سوشل میڈیا پر ہر روز مداحوں کے ساتھ کچھ نہ کچھ شیئر کرتے رہتے ہیں ،حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر اپنے لوناوالا فارم ہاؤس کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے.بولی وڈ کے ہی مین دھرمیندر نے اپنے فارم ہاؤس کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ دکھا رہے ہیں کہ ان کے فارم ہاؤس پر کئی طرح کے رنگ برنگے پھول کھل رہے ہیں۔ وہ ایک ایک پھول کو ہاتھ لگاکر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔دھرمیندر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھر جاتے ہیں زندگی میں رنگ قدرت کے، وقت نہیں مگرپاس کسی کے،زندگی کے لیے۔کام کے حوالے سے بات کریں تودھرمیندر ان دنوں فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں کام کر رہے ہیں۔ فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی میں شبانہ اعظمی اور جیا بچن کے بھی اہم کردار ہیں۔

 

Related Articles