دہلی کیپٹلس کے بیجو جارج فیلڈنگ کوچ مقرر

نئی دہلی، مارچ۔ دہلی کیپٹلس نے بیجو جارج کو 2022 کے آئی پی ایل سیزن کے لیے ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ وہ ٹیم میں سابق کرکٹر محمد کیف کی جگہ لیں گے، جو گزشتہ سیزن تک اس عہدے پر فائز تھے۔ بیجو کے کوچنگ عملے میں ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ، ان کے ہم وطن شین واٹسن، جیمز ہوپس اور سابق ہندوستانی کرکٹرز اجیت آگرکر اور پروین امرے پر مشتمل کوچز کی معیاری لائن اپ شامل ہوگی۔بدھ کو کریک بز سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے فرنچائز کے ایک پروموٹر نے کہاکہ ہم نے بیجو کو 2022 کے سیزن کے لیے سائن کیا ہے۔ انہیں آئی پی ایل اور بین الاقوامی کرکٹ دونوں میں کئی سالوں کا تجربہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بیجو ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق فیلڈنگ کوچ ہیں اور ٹیم کے حالیہ کوچ تشار اروٹھے، ڈبلیو وی رمن اور رمیش پنوار کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ ترویندرم کے کوچ بیجو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ دو سال (2015 اور 2016) اور ایک سال سن رائزرز حیدرآباد کے لیے 2020 میں منسلک رہے۔ اس دوران انہوں نے کویت کی قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کی۔ دریں اثنا دہلی کیپٹلز کی ٹیم اپنے جنوبی افریقی کھلاڑیوں اینریک نورٹجے اور لونگی نگیڈی کی دستیابی پر پریشان نظر آرہیہے۔ نگیڈی بنگلہ دیش کے خلاف 18-23 مارچ تک ہونے والے تین ون ڈے میچوں کے لیے جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ ہیں،جب کہ نورٹجے کو انجری سے مکمل صحت یاب ہونے تک میچ سے باہر کر دیا گیا ہے فرنچائز کے ذریعہ برقرار رکھے گئے نورٹجے کے اب بھی ٹیم میں شامل ہونے کی توقع ہے، لیکن نگیڈی کے بارے میںصورت حال واضح نہیں ہے، جو بنگلہ دیش کے خلاف 12 اپریل کو ختم ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا بھی حصہ بن سکتے ہیں۔ ایسے میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم انتظامیہ امید کر رہی ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اس معاملے کو کرکٹ جنوبی افریقہ کے ساتھ اٹھائے گا۔دہلی کی قیادت رشبھ پنت کر رہے ہیں۔

Related Articles