روس یوکرین تنازع: ترک فٹبالرکا جنگ کیخلاف نعرے والی ٹی شرٹ پہننے سے انکار

انقرہ،مارچ۔ترکی کے معروف فٹبالر ایکوت دیمر نے یوکرین سے اظہار یکجہتی والی ٹی شرٹ پہننے سے انکار کردیا۔ ایکوت دیمرکا شمار ترکی کے معروف فٹبال کھلاڑیوں میں ہوتا ہے،گذشتہ دنوں ترکی میں ہونے والے ایک فٹ بال کلب کے میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں نے جنگ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانیکے لیے ٹی شرٹس پہنی تھیں تاہم ایکوت دیمر نے یہ ٹی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا۔ترک فٹبالرکے اس عمل پر دنیا بھر میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اس حوالے سے ترک فٹبالر نے بعدازاں بتایاکہ ‘میں معصوم لوگوں کا درد محسوس کرتا ہوں، اس لیے جب مشرق وسطیٰ میں ہزاروں افراد مرتے ہیں تو میں تب بھی افسردہ ہوتا ہوں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ لوگ جو مشرق وسطیٰ میں لوگوں کے مرنے پر انجان بن جاتے ہیں، اب یورپ میں ایسا ہونے پر پریشان ہیں، میں نے ٹی شرٹ اس لیے نہیں پہنی کیونکہ وہ ان ممالک (مشرق وسطیٰ کے ممالک) کے لیے نہیں بنی تھی’۔خیال رہیکہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے فٹبال کی دنیا میں جنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔یورپین فٹبال لیگ یوئیفا نے روس کے حملیکے بعد چیمپیئنز لیگ کا فائنل سینٹ پیٹرزبرگ سے پیرس منتقل کردیا ہے اور ایونٹ میں شریک دونوں روسی ٹیموں کو بھی مقابلے سے باہر کردیا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے یوکرین پر حملیکے بعد روسی ٹیم کی ورلڈکپ پلے آف میچ میں شرکت پر پابندی لگادی ہے۔واضح رہیکہ روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24 مارچ کو قطر 2022 ورلڈکپ کے پلے آف میں پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا۔

Related Articles