یوکرین کے معاملہ پر مودی کو غیرمشروط حمایت: ممتا

نئی دہلی، فروری۔ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے یوکرین کے معاملہ پر وزیراعظم نریندرمودی کو غیرمشروط حمایت دینے کی بات کہی ہے۔محترمہ بنرجی نے پیر کو وزیراعظم کو تحریر کردہ ایک خط میں کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے ناطے، ہندستان کو دنیا کے پرامن حل فراہم کرنے کیلئے اس بین الاقوامی بحران کے وقت بغیر کسی ہچکچاہٹ کے آگے آنا چاہئے۔انہوں نے خط میں لکھا کہ آزادی کے بعد سے ہندستان بین الاقوامی امن، سرحد پارجارحیت اور مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے اپنے عزم کے لئے جانا جاتا ہے۔انہوں نے وزیراعظم کو تحریر کردہ خط میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ موجودہ بحران کے دوران ہمارے سفارتی معاملات کو سنبھالنے میں آپ ان پائیدار اصولوں پر ہماری رہنمائی کریں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں آپ سے موجودہ بین الاقوامی بحران کے دوران غیرمشروط حمایت کو قبول کرنے اور اس معاملہ پر ایک کل جماعتی میٹنگ بلانے پر غورکرنے کی درخواست کرتی ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ یوکرین میں پھنسے ہندستانیوں، خاص طورپر طلبا کو نکالنے کے سلسلہ میں ملک متحد ہے۔

Related Articles