امیتابھ سے ہاتھ ملانے پر دیویا بھارتی کی والدہ نے کیا کہا تھا؟

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ میں آتے ہی چھا جانے والی ماضی کی خوب صورت اداکارہ آنجہانی دیویا بھارتی کی امیتابھ بچن سے ملاقات کا احوال ان کے ایک پرانے انٹرویو میں ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔دیویا بھارتی نے 1992 میں ایک انٹرویو کے دوران امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات کا دلچسپ ذکر کیا تھا۔اپنے انٹرویو میں دیویا بھارتی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت فلم ’گیت‘ کے سیٹ پر موجود تھیں اور پہلی مرتبہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن سے ملی تھیں۔رپورٹر نے ان سے امیتابھ بچن سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کی امیتابھ بچن سے ہیلو ہائے تھی اور انہوں نے اس وقت بگ بی سے میرا تعارف کروایا، امیتابھ نے مجھ سے ہاتھ ملایا۔اس کے بعد جب میں گھر پہنچی تو ممی نے مجھ سے کہا کہ امیتابھ نے تم سے ہاتھ ملایا ہے، اب اسے 10 دن تک نہیں دھونا، لیکن اتفاق سے میں نے اپنے ہاتھوں کو فوراً ہی دھولیا تھا۔میڈیا کے مطابق دیویا بھارتی نے 5 اپریل 1993ء کو رات 11 بجیممبئی کی تلسی بلڈنگ میں پانچویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ سے چھلانگ لگالی تھی۔

Related Articles