سیف علی خان ایک بہترین اداکار ہیں، رہیتک روشن

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے معروف اداکار رہیتک روشن کا کہنا ہے کہ سیف علی خان فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔رہیتک روشن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فلم’وکرم ویدھا‘ سے سیف علی خان کی’وکرم‘ کے روپ میں پہلی تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے سیف علی خان کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ برسوں سے سیف کے ساتھ کام کرنے کا منتظر تھا اب ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوش ہوں۔خیال رہے کہ اداکار رہیتک روشن کی نئی فلم’وکرم ویدھا‘ تامل فلم کا ریمیک ہے، جس میں وکرم کا کردار اداکار آر مادھون نے ادا کیا جیسے ہندی ریمیک میں اداکار سیف علی خان ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اس فلم میں ویدھا کا کردار تامل اداکار وجے سیتھوپتی نے اداکیا تھا جسے ہندی ریمیک میں اداکار رہیتک روشن اداکرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

 

Related Articles