میدویدیف کو شکست دے کرنڈال میکسیکن اوپن کے فائنل میں

اکاپلکو (میکسیکو)، فروری ۔ اسپین کے ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال نے ہفتہ کو اکاپلکو میں دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی روس کے ڈینیل میدویدیف کو شکست دے کرمیکسیکن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ نڈال نے میدویدیف کے خلاف سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے فائنل میچ کی اپنی کارکردگی کو دہرایا۔ انہوں نے آسٹریلین اوپن کی طرح میدویدیف کو سیدھے سیٹوں میں 6-3، 6-3 سے ہرایا۔ نڈال اب اپنے کیریئر کے 128ویں فائنل میں 91ویں ٹور لیول ٹائٹل کے لیے گریٹ برٹین کے کیمرون نوری سے بھڑیں گے۔ 20 بار کے گرینڈ سلیم فاتح نڈال تین بار (2005، 2013، 2020) کے میکسیکن اوپن چیمپئن ہیں۔ انہوں نے پہلے دوخطاب اس وقت جیتے تھے جب ایونٹ کلے کورٹ پر کھیلا گیاتھا۔

 

Related Articles