رنبیر نے عالیہ کے بجائے کس کے ساتھ تاج محل دیکھا؟

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے پہلی بار تاج محل دیکھ لیا مگر وہ یہ خوبصورت منظر اپنی گرل فرینڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ نہ دیکھ سکے۔ارجن کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں ارجن کپور کو مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر میں اْن کے پیچھے تاج محل کا خوبصورت منظر دکھائی دے رہا ہے۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ’جب رنبیر کپور کے اندر کا فنکار تاج اور مجھ سے متاثر ہو کر ابھرے‘۔ارجن کپور کی پوسٹ کے کیپشن سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ یہ تصویر رنبیر کپور نے کھینچی ہے۔اداکارہ روکل پریت نیاس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’بالآخر آپ دونوں نے پہلی بار تاج محل دیکھ ہی لیا‘۔اداکارہ کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئیارجن کپور نے لکھا کہ’ہاں، اس نے عالیہ کے ساتھ جانے کی بجائے پہلے میرے ساتھ تاج محل دیکھا ہے‘۔خیال رہے کہ اداکار ارجن کپور اور رنبیر کپور فلمساز لوو رنجن کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے اس وقت آگرہ میں موجود ہیں۔جبکہ عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

Related Articles