دیپک چاہر اور سوریہ کمار یادو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

لکھنؤ، فروری۔ تیز گیند باز دیپک چاہر اور بلے باز سوریہ کمار یادو سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیبلی ٹیشن کریں گے۔ اپنے دوسرے اوور کی آخری گیند پر دیپک کی دائیں ٹانگ میں چوٹ لگ گئی تھی۔ وہ فوراً میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بہترین کھلاڑی رہنے والے سوریہ کمار کو فیلڈنگ کے دوران ہاتھ میں معمولی فریکچر ہوا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے 31 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ دو اہم کھلاڑیوں کے باہر ہونے کے باوجود بی سی سی آئی نے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ بورڈ نے اس سیریز کے لیے رویندر جڈیجہ اور سنجو سیمسن سمیت 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن (وکٹ کیپر )، شریس ایر، وینکٹیش ایئر، دیپک ہڈا، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، محمد سراج، سنجو سیمسن ( وکٹ کیپر)) رویندرا جڈیجا، یوزویندر چہل، روی بشنوئی، کلدیپ یادیو، اویس خان

Related Articles