ایس پی کو ووٹ دینا نسلوں کو برباد کرنا ہے:یوگی

امیٹھی:فروری۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ دہشت گرد سے تعلقات کے سوال سے گھرے اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو ووٹ دینا اپنے مستقبل کے ساتھ ساتھ نسلوں کو برباد کرنے کے مترادف ہے۔تلوئی اسمبلی حلقے کے راج بھون میدان میں بدھ کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ سیرئل بلاسٹ معاملے میں احمد آباد کی ایک عدالت نے 38دہشت گردوں کو پھانسی اور 11کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جن میں نو کا تعلق اترپردیش سے ہی ان میں سے سات اعظم گڑھ کے ہیں۔ انہوں نے کہا’میں نے رائے بریلی میں ایس پی سربراہ سے ایک دہشت گرد کے والد سے ان کے رشتوں کے بارے میں سوال کیا تھا۔ دہشت گرد کے والد ایس پی کا پرچار کررہے ہیں اور اکھلیش سے مل چکے ہیں مگر ایس پی صدر اس کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس پی صدر کی خاموشی لوگوں کے الزامات کی تصدیق کرتی ہے جو پارٹی دہشت گردوں ،ملک مخالفین سے تعلق رکھتی ہو وہ عوام الناس کا بھلا کیسے سوچ سکتی ہے۔ سماج وادی پارٹی کو حمایت دینے کا مطلب دہشت گردی سے رغبت اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ سماجو ادی پارٹی کو حمایت دینے کا مطلب مافیاؤں کو تحفظ دینے جیسا ہے۔سماج وادی پارٹی کو دیا جانے والا ووٹ آنے والی پیڑھی کو برباد کرنے جیسا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ بلڈوزر سڑک بھی بناتا ہے میڈیکل کالج بھی بناتا ہے اور مافیاؤں کے گھر سے پیسہ نکال کر حکومت کے خزانے میں ڈالتا ہے۔ آنے والی 27تاریخ کو یہاں کی عوام اپنے مفاد کے لئےبی جے پی کو ووٹ دے کر اسے طاقتور بنائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ 27فروری کو امیٹھی میں پانچویں مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے ایسے میں بی جے پی، کانگریس، ایس پی بی ایس پی کے لیڈران اپنے اپنے پارٹیوں امیدوار کو جتانے کی اپیل کررہے ہیں۔

Related Articles