” تلسی داس جونیئر” کا ٹریلر جاری ،سنجے دت سنوکر کوچ کے کردار میں نظر آئیں گے

ممبئی،فروری۔کیا آپ نے سنجو بابا کو سنوکر کھیلتے یا سنوکر سکھاتے کبھی دیکھا ہے ، اگر نہیں تو اب آپ دیکھ سکیں گے،بالی ووڈ کی نئی فلم” تلسی داس جونیئر” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم میں سنجیسنوکر کوچ کے کردار میں نظر آئیں گے۔تلسی داس جونیئرراجیو کپور کی آخری فلم ہے۔اس سپورٹس فلم میں سنجے دت اور ورون بدھادیو اور دلیپ تاہل اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فلم کی کہانی بیٹے اور باپ کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایک بیٹا اپنے باپ کے ٹوٹتے خواب پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔فلم کے ٹریلر میں راجیو کو تلسی داس کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے، جو ایک مشہور سنوکر کھلاڑی ہے، اور بڑے فخر کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ وہ ‘صرف اپنے بیٹے کے لیے کھیلتا ہے۔فلم کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ سچے واقعے سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، فلم 4 مارچ 2022 کو ریلیز کی جائے گی، جسے بھوشن کمار، کرشن کمار، آشوتوش گواریکر اور سنیتا گواریکر نے پروڈیوس کیا ہے۔

Related Articles