ایک دن میں 35 لاکھ 50 ہزار سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی

نئی دہلی، فروری ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 35 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 175.83 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 لاکھ 50 ہزار 868 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 175 کروڑ 83 لاکھ 27 ہزار 441 افرد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز عالمی وبا کووڈ کے 13 ہزار 405 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 75 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.42 فیصد جبکہ یومیہ کیسزکی شرح 1.24 فیصد ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 34 ہزار 226 مریضوں نے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کی۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 21 لاکھ 58 ہزار 510 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.38 فیصد ہے۔

Related Articles