دورئہ پاکستان کی تیاری کیلئے ڈومیسٹک میچز نہیں،آسٹریلین کیپر کیری

سڈنی،فروری۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ایلکس کیری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے کی تیاری کے لئیمیرے پاس ڈومیسٹک میں کھیلنے کے لئے میچز نہیں ہیں۔ ایک ہفتہ فیملی کے ساتھ گزاروں گا۔ اتوار کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میراکسی سے رابطہ نہیں ہوگا۔ پاکستان میں اسپنرز کے ساز گار وکٹیں ہوں گی اسی کو ہمیں ذہن میں رکھنا ہے۔ اسپن وکٹیں ہمارے لئے ایک مشکل مرحلہ ہو گا۔ اگر بائونسی وکٹیں ہوتی ہیں تو ہمیں ان کنڈیشنر کا تجربہ ہے۔ میں دورے کے لئے پرجوش ہوں۔

Related Articles