کپل شرما نے نندتا داس کی فلم میں کام کرنے کیلئے اپنے شو سے بریک لے لیا

ممبئی،فروری ۔ مشہور بھارتی کامیڈین، اداکار کپل شرما نے اپنی آئندہ آنے والی فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے اپنے شو سے بریک لے لیا۔ابھی اس فلم کا ٹائٹل سامنے نہیں آیا ہے لیکن اس فلم کی ڈائریکشن، اداکاری سے ہدایتکاری کی جانب آنے والی نندتا داس دے رہی ہیں۔ اس فلم میں کپل کا کردار ایک فوڈ ڈلیوری دینے والے ورکر پر مبنی ہے اور اداکارہ شاہانہ گوسوامی فلم میں ان کی بیوی کا کردار نبھائیں گی۔فلم کی ہدایتکارہ نندتا داس کا کہنا ہے کہ کپل کا یہ کردار ایسا ہے کہ ان سمیت سب ہی حیران رہ جائیں گے۔ اس فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ نظر نہ آنے والی چیزوں کے پیچھے کیا چھپا ہوتا ہے۔فلم اس ماہ کے اواخر میں ریاست اوڑیسہ کے صدر مقام بھوبنیشور کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ کپل شرما نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2015 میں ’کس کس کو پیار کروں‘ سے کیا تھا جس کے دو برس بعد انھوں نے فرنگی میں کام کیا، جس کے بعد سے اب ان کی خواہش ہے کہ وہ دوبارہ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں اس پروجیکٹ میں کام پر اس لیے پرجوش نہیں ہوں کہ مجھے فلم مل رہی ہے بلکہ میں تو نندتا داس کے ساتھ کام کی وجہ سے بہت خوش ہوں۔ اپنی خوشی کی وجہ بتاتے ہوئے کپل شرما نے کہا کہ میں انھیں ایک اداکارہ اور ہدایت کارہ دونوں حیثیت میں جانتا ہوں۔ وہ چیزوں کو نہایت گہرائی سے دیکھتی ہیں اور بطور اداکار میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ وہ میرے کام کے بارے میں کیا کہتی ہیں۔

Related Articles