ٹم ڈیوڈ نے پی ایس ایل میں فاسٹ بولرز کی تیز گیندوں کو چیلنج قرار دیدیا

لاہور،فروری۔ملتان سلطانز کے کھلاڑی ٹِم ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا معیار بہت بلند ہے، پی ایس ایل میں کئی اچھے فاسٹ بولرز ہیں جن کی اسپیڈ زیادہ ہے، یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ٹم ڈیوڈ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئیکہا کہ پی ایس ایل 7 کے ایڈیشن میں اب تک میں لطف اندوز ہو رہا ہوں، پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، ان سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، مجھے گزشتہ ایک برس میں بہت سی لیگز میں کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ٹم ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ہر مقابلے کے اپنے چیلنجز ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پی ایس ایل کا معیار بہت بلند ہے، پی ایس ایل میں کئی بہت اچھے فاسٹ بولرز ہیں جن کی اسپیڈ زیادہ ہے، یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ جارحانہ بیٹنگ کے لئے مشہور ٹم ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، ان سے سیکھنیکی کوشش کر رہا ہوں، مجھے ان سے کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کا علم ہو رہا ہے، ان کی موجودگی میں کھیلنا اچھا لگ رہا ہے۔

Related Articles