کینیڈین فوج یوکرین سے یورپ منتقل کرنے کا فیصلہ
اوٹاوا ،فروری۔ کینیڈا نے اپنے فوجیوں کو یوکرائن سے یورپ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں کی منتقلی عارضی ہوگی۔ فیصلہ فوجیوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے ،تاہم مقصد یوکرائن میں مشن بند کرنا نہیںہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے بھی یوکرائنی فوجیوں کی تربیت پر مامور 160 اہلکار واپس بلانے کا کہا تھا۔ یوکرائن کے صدر نے امریکی ہم منصب کو اظہار یکجہتی کے لیے کیف آنے کی دعوت دی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سیاس پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔