سلمان خان کا لتا منگیشکر کو شاندار خراجِ عقیدت

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے چْل بْل پانڈے سلمان خان بھی سْروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو اپنی خوبصورت آواز میں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں اْنہیں بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کا معروف گانا ’لگ جا گلے‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سلمان خان نے اپنی خوبصورت آواز میں لتا منگیشکر کے گانے کے چند سطر گنگنائے۔گانا گاتے ہوئے سلمان خان کی آواز اور اْن کے چہرے کے تاثرات سے واضح ہورہا ہے کہ وہ لتا کو بہت یاد کررہے ہیں۔سلمان خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کوئی لتا جی جیسا نہیں تھا اور نہ ہی کوئی اْن جیسا بن سکتا ہے۔‘سلو میاں نے صرف 7 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے سے راج کرنے والی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر حال ہی میں انتقال کر گئیں۔92 سالہ لتا منگیشکر گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔انتقال سے چند روز قبل زیرِ علاج گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

Related Articles