کیگن، ہیتھر آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ منتخب

دبئی، فروری۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز کیگن پیٹرسن اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ جنوری کے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ منتخب کیے گئے ہیں۔پیٹرسن کو انڈر 19 اسٹار ڈیوالڈ بریوس اور بنگلہ دیش کے تیز گیند باز عبادت حسین کے ساتھ نامزد کیا گیا تھا۔ انہیں ہندوستان کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے 0-1 سے پچھڑنے کے بعد سیریز 2-1 سے جیتانے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔ انہوں نے سیریز میں سب سے زیادہ 276 رنز بنائے۔ ان کو اس شاندار کھیل کے لئے پلیئر آف دی سیریز سے بھی نوازا گیاتھا۔دوسری جانب انگلینڈ کی کپتان نائٹ، سری لنکن کپتان چماری اٹاپٹو اور ویسٹ انڈیز کی اسٹار کھلاڑی دیانڈرا ڈوٹن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پلیئر آف دی منتھ بنیں۔نائٹ نے آسٹریلیا کے خلاف کینبرا میں کھیلے گئے واحد ایشزٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔

Related Articles