ہماچل پردیش میں نائٹ کرفیو ہٹادیا گیا
شملہ، فروری ۔ریاستی حکومت نے کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہماچل پردیش میں نافذ نائٹ کرفیو اب ہٹا دیا گیا ہے۔ بدھ کو یہاں وزیر اعلی جے رام ٹھاکر کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں ریاست میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں کمی کے پیش نظر نائٹ کرفیوکو ہٹانے اور دیگر پابندیوں میں راحت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نائٹ کرفیو ہٹانے کے بعد اب لوگ رات میں بھی ریاست میں نقل و حرکت کر سکیں گے۔ ریاست میں ‘نو ماسک نو سروس’ کا راج جاری رہے گا۔ حکومت نے تمام بیرونی اور اندرونی مقامات پر 50 فیصد تک لوگوں کو سماجی، مذہبی، ثقافتی، سیاسی اور دیگر تقریبات بشمول شادیوں اور جنازوں میں شرکت کی اجازت دینے کی بھی منظوری دی۔ اس سے قبل اندرونی تقریبات کے لیے زیادہ سے زیادہ 100 افراد اور بیرونی تقریبات کے لیے 300 افراد کی اجازت دی تھی۔ ساتھ ہی ریاست میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک باقاعدہ اسکول کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس وقت ریاست میں گرمیوں کی تعطیلات والے اسکولوں میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک کی کلاسیں باقاعدگی سے چل رہی ہیں، جب کہ موسم سرما کی تعطیلات میں یہ کلاسیں 15 فروری کے بعد کھلیں گی۔