گورنر کے خلاف بنگال اسمبلی میں ترنمول کانگریس تجویز پیش کرے گی :پارتھو چٹرجی

کلکتہ،فروری ۔مغربی بنگال کے گورنر کے خلاف راجیہ سبھا میں تحریک پیش کرنے کے بعد اب ترنمول کانگریس نے اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران گورنر کے خلاف تحریک پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترنمول کانگریس کے سکریٹری جنرل اور وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر کے خلاف اسمبلی میں ایک تجویز لائی جائے گی۔گورنر نے ممتا بنرجی کے ذریعہ ظاہر کی گئی ناراضگی پر آئی اے ایس اور آئی پی ایس تنظیموں کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں دوبارہ وزیراعلیٰ کی تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ تشویشناک صورتحال ہے کہ میڈیا کے سامنے وزیر اعلیٰ مشرقی مدنی پور کے ایس پی سے پوچھ رہی ہیںکہ کیا گورنر آپ کو فون کرتے ہیں؟ یہ ایک بہت اہم مسئلہ ہے۔ بدقسمتی سے. وزیراعلیٰ پولیس کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچارہی ہیں جواب میں پارتھو چٹرجی نے کہاکہ ’’لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کس کی ریڑھ کی ہڈی سیدھی ہے۔ گورنر پولیس کو منتخب حکومت کے خلاف بھڑکا رہا ہے۔ اس طرح گورنر آئین کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ گورنر پولیس انتظامیہ کو منتخب حکومت کی مخالفت پر اکسا رہے ہیں۔ ترنمول نے اسمبلی میں گورنر کے خلاف تجویز پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Related Articles