لباس پر تنقید کرنے والوں کو دیپیکا نے جواب دیدیا

ممبئی،فروری۔ بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے لباس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہیں انفلوئنسر صارف نے فلم گہرائیاں کے ٹیزر میں ان کے لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس صارف نے دیپیکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوٹن کا بالی ووڈ قانون ہے جیسے ہی گہرائیاں کی ریلیز کی تاریخ قریب آتی جائے گی ویسے ویسے کپڑے مزید چھوٹے ہوتے جائیں گے۔ اس پر پدماوت کی اسٹار نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس پوسٹ کا جواب دیا جو ممکنہ طور پر اس صارف کے خلاف ہی ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے تحریر کیا کہ سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ کائنات پروٹونز، نیوٹرونز اور الیکٹرونز پر مشتمل ہے لیکن وہ مورونز (احمقوں) کے بارے میں بتانا بھول گئے۔بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ فریڈی نامی اس ٹوئٹر صارف نے دیپیکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چھوٹے کپڑے پہننے پر آپ کا مذاق نہیں اڑا رہا۔

Related Articles