میں آر سی بی کے لئے کھیلنا پسند کروں گا: چہل
نئی دہلی، فروری ۔لیگ اسپنر یوزویندر چہل گزشتہ کئی سالوں سے آئی پی ایل نیلامی میں نہیں گئے ہیں، لیکن انہیں اب ایک ہفتے کے اندر نیلامی میں جانا ہے۔ وہ اس پر بے چین نہیں ہیں اور کہتے ہیں کہ نیلامی میں جو بھی ہوگا وہ اس سے خوش ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے ساتھ جانا پسند کریں گے، جس کے ساتھ وہ گزشتہ آٹھ سالوں سے ہیں۔ وراٹ کوہلی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے چہل نے کہا، میں وراٹ کوہلی کو ان کے انڈر 15 دنوں سے ہی جانتا ہوں۔ ہم نارتھ زون کے لیے بھی ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔ 2014 میں، جب میں نے آر سی بی جوائن کیا، میں بہت گھبرایا ہوا تھا۔ لیکن کوہلی نے میری حوصلہ افزائی ۔کبھی کبھی میں وکٹیں لے کر بلے باز کے پاس جاتا تھا۔ایسا دو تین بار ہوا تو میچ ریفری نے ہمارے کوچ ڈینیئل ویٹوری سے بات کی ۔تب ویٹوری نے مجھ سے کہا کہ اگر تمہیں کچھ کہنا ہے تو آپ کوور میں وراٹ کے پاس چلے جائیں اور ان سے کہہ دو۔ وہ اعتراض نہیں کریں گے۔ تب میں نے محسوس کیا کہ وراٹ میں بہت زیادہ مثبت توانائی ہے۔ انہوں نے مجھے کبھی بھی کچھ تبدیل کرنے کا مشورہ نہیں دیا۔ ہمارے پاس ہمیشہ دو منصوبے تھے، پہلا منصوبہ میرا تھا، اگر وہ ناکام ہوا تو دوسرا پلان کوہلی کا تھا جب ایک بڑا کھلاڑی اور کپتان آپ کی اس طرح حمایت کرتا ہے تو آپ کا اعتماد بڑھتا ہے ۔ جب میں کسی میچ میں زیادہ رنز دیتا تھا تو وہ میرے پاس آتے تھے اور کہتے تھے کوئی مسئلہ نہیں، تم واپسی کرو گے۔ چاہل نے امید ظاہر کی ہے کہ آر سی بی انہیں 12 اور 13 فروری کو ہونے والی نیلامی میں دوبارہ خریدے گا۔ انہوں نے کہا، آر سی بی کے ساتھ گزشتہ آٹھ سالوں سے یہ ایک شاندارسفر رہا ہے، تاہم اس بار رائٹ ٹو میچ نہیں ہے، اس لیے جو بھی ٹیم مجھے خریدے گی، میں ان کے ساتھ جاؤں گا، میں ان کے ساتھ بھی اپنا 100 فیصد حصہ دوں گا۔ ہاں، جب آپ کسی نئی ٹیم میں جاتے ہیں، تو اسے ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ چہل نے آر سی بی کے لیے 113 میچوں میں 7.50 کے اکانومی ریٹ سے 138 وکٹ لیے ہیں۔ بنگلورو کے ایک چھوٹے سے اسٹیڈیم میں کھیلنے کے باوجود ان کی اکانامی ان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے، جہاں پہلی اننگز کا اوسط رن ریٹ 8.75 رہا ہے۔ چہل بنگلورو کو اپنا دوسرا گھر کہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آر سی بی کے پرستار مختلف ہیں، وہ ساتویں نمبر پر آنے کے بعد بھی اپنی ٹیم کا اسی طرح تعاون دیتے ہیں۔