برلا نے ایوان کی کارروائی بہتر انداز میں چلنے کی امید ظاہر کی
نئی دہلی، جنوری ۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے امید ظاہر کی ہے کہ سبھی سیاسی پارٹیوں اور حکومت کے تعاون سے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی بہتر انداز میں چلے گی۔بجٹ اجلاس کے دوران لوک سبھ امیں ہونے والے کام کاج کو طے کرنے کےلئے مسٹر برلا نے پیر کو ایوان کی ورکنگ ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں سبھی سیاسی پارٹی نے ایوان چلانے میں تعاون دینے کی یقین دہانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے خطا اور عام بجٹ پرتفصیل کے ساتھ بحث کی جا سکتی ہے۔اس کے ساتھ ہی رکن پارلیمنٹ ملک کے اہم مسئلوں اور پریشانیوں پر بھی ایوان کے اندور بحث کرسکتےہیں۔مسٹر برلا نے بجٹ اجلاس میں لوک سبھا کی کارروائی بہتر انداز میں چلنے کی امید ظاہر کرتےہوئے کہا کہ ورکنگ ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں سبھی پارٹیوں نے ایوان کو چلانے کےلئے تعاون کی یقینی دہانی کی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اجلاس کے دوران ملک کے عوام کے حقوق سے جڑے تمام اہم مسئلوں پر بحث ہوگی اور ایوان کی کارروائی کا اچھا نتیجہ بھی سامنے آئے گا جس سے ملک کے عوام کا فلاح و بہبود ہوسکے۔