انوپم کھیر، الو ارجن ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

ممبئی،جنوری۔ بالی ووڈ کے لیجنڈا اداکار انوپم کھیر نے ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔فلم ’پْشپا‘ سے بھارت بھر میں شہرت کی بلندیاں چھونے والے الو ارجن کے مداحوں کی فہرست میں انوپم کھیر نے بھی اپنا نام درج کروالیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراداکار کے فن اور فلم ’ پْشپا‘ کی خوب تعریف کی اور الو ارجن کو ’راک اسٹار‘ تک کہہ دیا۔انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’پْشپا جیسی بلاک بسٹر فلم جو حقیقت میں زندگی سے بھی بڑی ہے، پیارے الو ارجن، آپ راک اسٹار ہو، فلم میں آپ کی ہر بات اور رویہ پسند آیا، پرامید ہوں کہ آپ کے ساتھ جلد کام کریں گے، آپ کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک باد‘ ۔اس پر ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار نے بھی ردعمل دیا اور کہا کہ ’انوپم جی، آپ کا دل سے دیا گیا پیغام پاکر خوشی ہوئی، میں عاجز ہوں، جو کچھ آپ نے پْشپا دیکھ کر محسوس کیا، میں بھی پرامید ہوں کہ آپ کے ساتھ کام کروں، آپ کی تمام محبتوں کا شکریہ۔چند روز قبل ارجن کپور اور جھانوی نے بھی الو ارجن کی فلم ’پْشپا ‘کی انسٹاگرام پر تعریف کی۔ارجن کپور نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’پْشپا کوئی فلم نہیں یہ ایک تجربہ ہے، رویے کی شدت اور ٹھنڈک کا جسے فلم میں پیش کیا گیا، ان تمام سالوں میں آپ آریا تھے، لیکن آپ اپنے مداح کو آریا سے پْشپا تک لے آناحیرت انگیز ہے کیونکہ پْشپا پھول نہیں آگ ہے، جس کی آتش سے اسکرین جل رہی ہیں‘۔اس پیغام پر بھی الو ارجن نے ردعمل دیا اور اْن کے دلی جذبات سے بھرپور الفاظ کا بہت بہت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خوشی ہوئی کہ آپ کو’پشپا‘ کی آگ لگ گئی۔اس سے جھانوی کپور نے ایک پوسٹ میں الو ارجن کو ’دنیا کا بہترین آدمی‘ لکھا جس پر اداکارنے اْن کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles